وزیرآباد: گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول میں سولر سسٹم نصب، کمپیوٹر لیب اپ گریڈیشن پر تقریب انعقاد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیرآباد میں سولر سسٹم اور کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں چیف ایگزیکٹو آفیسر وزیرآباد اختر علی خان،ڈی ای او محمد اظہر اقبال،پرنسپل عمران احمد خان،فرینڈلی ہینڈز کے اسدعلی ڈار،محمد طارق طور،طارق ظہیر،لیفٹینینٹ کرنل (ر) پاک نیوی سید تقی علی شاہ،ڈاکٹر نثار احمد،ر ضوان الحسن،محمد بشیر بٹ سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی ای او اختر علی خان نے کہا کہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے سابق طالبعلموں کی تنظیم فرینڈلی ہینڈز،ملک ندیم ناصر اور مخیر حضرات نے بہترین خدمات سر انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم نصب کروا کے سکول کو لوڈ شیڈنگ فری کروادیا،بچوں کو گرمی اور حبس سے بچانے کے لیے سکول میں لاکھوں روہے مالیت کا سولر سسٹم لگوا دیاہے، یہ ایک انتہائی احسن اقدام ہے انہیں خر اج تحسین پیش کرتے ہیں، پراجیکٹ کی تکمیل سے جہاں طلبہ اور اساتذہ کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہوگا وہاں سمارٹ کلاس روم کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگیا،پرنسپل عمران احمد خان،رضوان الحسن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جو سکول کی بہتری اور طالب علموں کو سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں،سکول کے طلبہ کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم حاصل کر کے اپنے تعلیمی کیریئر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ان کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا۔ڈی ای اومحمد اظہر اقبال نے فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی اور ملک ندیم ناصر آف یوکے کی تعلیمی میدان کی بہتری کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ فرینڈلی ہینڈز اور ملک ندیم ناصرجیسی شخصیات جیسی تعلیم دوست مہذب معاشروں میں منفرد مقام رکھتے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اختر خان نے تعلیمی میدان میں ااعلیٰ کارکردگی پر رضوان الحسن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا،کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیااور فرینڈلی ہینڈز کی جانب سے بچوں میں سکول بیگ،جرسیاں اور شوز تقسیم کئے۔محکمہ تعلیم خود انحصاری کے اصول کے تحت اور حکومت پر مالیاتی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button