تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

سرگودہ(جانو ڈاٹ پی کے)تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک صفانہ شاہین اور ڈائریکٹر اسپورٹس تعلیمی بورڈ چوہدری انیس صادق گجر تھے جن کا شاندار استقبال واقاص بٹ نے کیا اور انہیں کھلاڑیوں سے متعارف کروایا گیا۔افتتاحی میچ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سکرال اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سکرال نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس چوہدری انیس صادق گجر نے چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر سرگودہا جہا ں زیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کے کھیلوں کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ان کی طرف سے بورڈ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں اسپورٹس کلچر کو مضبوط بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔

پرنسپل صفانہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف طالبات میں اعتماد پیدا کرتی ہیں بلکہ انہیں صحت مند مسابقت کا جذبہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے تمام ٹیموں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹس علاقائی سطح پر خواتین کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے.

مزید خبریں

Back to top button