کراچی میں ای چالان جرمانوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں ای چالان جرمانوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی۔

محکمہ داخلہ نے  جرمانوں کا جائزہ لینےکے لیےاعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم ہونےکا  نوٹیفکیش  جاری کردیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کے نفاذ اور متعلقہ معاملات پر غور ہوگا، کمیٹی ای چالان سسٹم کو مؤثر اور صارف دوست بنانے کے لیے سفارشات بھی تیار کرے گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ ضیا لنجار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت کمیٹی میں 8 ارکان سندھ اسمبلی شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی، محکمہ داخلہ،قانون کے سیکرٹریز اور ڈی آئی جی ٹریفک بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button