اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 14 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیڑ شمال مشرق میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی، اس کی گہرائی 73 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔



