دالبندین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع دالبندین سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 66کلو میٹر جبکہ مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔



