بنگلہ دیش میں زلزلہ،6افرادہلاک،درجنوں زخمی

ڈھاکہ(جانو ڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش میں طاقتور زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس میں کم از کم6لوگوں کی موت ہو گئی اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 5.7درج کی گئی ہے۔

زلزلہ کا مرکز ڈھاکہ سے تقریباً 25کلومیٹر دور نرسنگڈی ضلع کے گھوراشالہ علاقہ میں تھا۔زلزلہ کے اس جھٹکے نے نہ صرف بنگلہ دیش، بلکہ ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی لوگوں کے درمیان دہشت پھیلا دی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کا جھٹکا صبح 10.38 بجے محسوس کیا گیا۔ اس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی۔ اتنی کم گہرائی والے زلزلے اکثر زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس کا اثر ڈھاکہ میں واضح طور پر دیکھنے کو ملا۔

ایک عمارت کی دیوار اور چھت کا حصہ گرنے سے 3 لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک پل کی ریلنگ ٹوٹنے سے3پیدل مسافر بھی ہلاک ہو گئے۔کئی دوسرے لوگ الگ الگ مقامات پر زخمی بھی ہوئی ہیں۔ کئی سیکنڈس تک محسوس کیے گئے جھٹکوں نے پورے شہر میں افرا تفری پیدا کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button