مریم نواز کی عوام سے ارتھ آور منانے کیلئے کل رات 8:30 سے 9:30 تک روشنیاں بندرکھنے کی اپیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےبھر کے عوام سے ارتھ آور منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات 8:30 سے 9:30 تک روشنیاں بند رکھی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کے لیے 28 مارچ کو صوبے بھر میں ‘ارتھ آور’ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مہم کا مقصد عوام میں توانائی کے درست استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت کی ہے کہ کل یعنی 28 مارچ کو رات 8:30 سے 9:30 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری روشنیاں بند رکھی جائیں گی۔
ینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اس پوری مہم کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مہم میں اشتراکِ کار اور ہم آہنگی کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے روشنیاں بند کر کے کرہِ ارض سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔



