برطانیہ،ڈائنو سار کے قدموں کی سب سے بڑی دریافت

لندن(jano.pk)برطانیہ میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کی سب سے بڑی دریافت کر لی گئی۔برطانیہ کی اعزازی کاؤنٹی آکسفورڈ شائر میں دریافت ہونے والے قدموں کے یہ نشانات یورپ میں دریافت ہونے والے نشانات میں سب سے زیادہ رقبے پر ہیں۔
قدموں کے نشانات ساروپوڈ (چار ٹانگوں پر چلنے والے سبزہ خور ڈائنو سار جس کی گردن اور دم لمبی ہوتی تھی) کے ہیں جو کہ 220 میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
قدموں کے ان نشانات کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سارو پوڈ کی نسل کیٹیوسارس کے ہیں جن کا سائز تقریباً 16 میٹر تک ہوتا تھا اور یہ 17 کروڑ 10 لاکھ برس سے 16 کروڑ 50 لاکھ سال قبل آج کے فرانس اور برطانیہ کے علاقے میں ہوا کرتے تھے۔



