وزیرآباد میں ٹریفک کنٹرول ناکام، قاتل ڈمپرز آزاد، موٹر سائیکل سوار نشانہ، شہری سراپا احتجاج

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)قاتل ڈمپرز شہر بھر دندنانے لگے ہیوی ویٹ ڈمپر کی ٹکرسے متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اربوں کی لاگت سے بننے والے سنگل روڈ ناکارہ ہونے لگے شہریوں کا چیف جسٹس لاہور ،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ہیڈخانکی سے براستہ احمد نگر چٹھہ گکھڑ اور گوجرانوالہ جانے والے سینکڑوں ڈمپرز نے اربوں روپے کی سڑک کی تباہی کے ساتھ شہریوں کو لقمہ اجل بنانے لگے درجنوں کی تعداد میں ہیوی ڈمپرز کی ٹکر سے زخمی ہونے والے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں

شہر میں ٹریفک کنٹرول کی بدترین بدنظمی کے باعث جان لیوا حادثات معمول بن چکے ہیں ڈمپر رش والے مقام سے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گزرتے ہیں اور بچوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملتا آبادی کے مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔ شہریوں کا یہ کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے مخصوص مقامات پر چھپ کر ناکے لگا کر صرف موٹرسائیکل سوار اور فیملیز والی گاڑیوں کو روک کر جرمانے کرنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ہیوی ڈمپرز پولیس کی ناقص حکمت عملی اور عدم نگرانی کے باعث شہر کے سنگل روڈ سے گزرنے پر  حادثات کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں اور عوام کے ٹیکسوں سے بننے والے روڈ تباہ ہوتے جا رہے ہیں

شہریوں نے مزید الزام عائد کیا کہ کئی مقامات پر ٹریفک وارڈنز موٹر سائیکل سواروں کا خطرناک انداز میں تعاقب کرتے ہیں اور جھپٹ کر روکنے کی کوشش کے دوران حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، شہریوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجاب لاہور عالیہ نیلم صاحبہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سے صورتحال کا ازخود نوٹس لینے اور ہیوی ٹریفک کا سنگل روٹ سے گزرنے پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں

Back to top button