وزیرآباد:ریت سے بھرے ڈمپرز کی مسلسل آمد و رفت،رہائشی پریشان، سنگل روڈ پر ٹریفک جام اور حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

وزیرآباد(نامہ نگار) دریائے چناب کے سیاحتی مقام نیو خانکی بیراج کے گردونواح میں دریائے چناب سے نکالی جانے والی ریت سے لدھے ڈمپرز براستہ ساروکی ڈی ایچ اے گکھڑ جانے والے راستے پر بھاری ریت سے لدے ڈمپرز کی مسلسل آمد و رفت نے مقامی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ سنگل روڈ ہونے کے باعث پورا علاقہ روزانہ کی بنیاد پر بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرتا ہے جبکہ اوراسپیڈ شور گردوغباراورغیراخلاقی ڈرائیونگ نے شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ان ڈمپرز کو اکثر کم عمرغیر تربیت یافتہ اور بغیر لائسنس ڈرائیور چلاتے ہیں جو ٹریفک قوانین سے ناآشنا ہونے کے باعث چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو راستہ نہ دے کر ہر وقت حادثات کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں "ہم روزانہ خوف میں سفر کرتے ہیں، یہ ڈمپر کسی بھی لمحے کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں” مقامی شہریوں رانا محمد سہیل رانا محمد ارشد عمر فاروق نارو عمیر قادری عمر ریاض رانا عمران محمود نعمان طارق ذیشان غوری نے اس خدشے کا اظہار کیاساروکی کے نواحی اسکولوں میں پڑھنے والے سیکڑوں طلبہ و طالبات بھی اس مسلسل ٹریفک لوڈ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں اسکول اوقات میں ڈمپرز کی قطاریں لگنے سے طلبہ کا راستہ بلاک ہو جاتا ہے والدین بچوں کو لینے کیلئے گھنٹوں سڑک پر پھنسے رہتے ہیں چھٹی کے وقت یہ صورتحال خطرناک حد تک بدنظمی اختیار کر لیتی ہے۔گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب واقع سنگل پل خستہ حالی کے باعث کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ بھاری ڈمپرز کی مسلسل آمد و رفت نے اس پل کی بنیادوں کو کمزور کر دیا ہے جو کسی بھی وقت بیٹھ سکتا ہے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ وزیرآباد نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگل روڈ کی حالتِ زار بے ہنگم ٹریفک اور ڈمپر مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ “ڈمپر مافیا نے پورے علاقے کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے، سڑک سارا دن بلاک رہتی ہے، معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔” شہریوں کی جانب سے فوری احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button