سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی5ماہ کی حاملہ خاتون دم توڑ گئی،ساس گرفتار

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی5ماہ کی حاملہ خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کا چہرہ،بازو اور جسم70فیصد جھلس چکاتھا،بروقت کارروائی کر کے نامزد ملزمہ ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حاملہ خاتون کو آگ لگانا درندگی ہے، مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button