ڈکی بھائی سے رشوت این سی سی آئی کے افسروں کو مہنگی پڑ گئی،4افسرعہدوں سے ہاتھ دھوبیٹھے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)یوٹیوبر ڈکی کو گرفتار کرنے والے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے3افسران کے استعفے منظور کر لیے گئے۔ اور ایک افسر کا تبادلہ فرن سے ایجنسی میں کر دیا گیاسیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی منظوری کے بعد NCCIA افسران کو فارغ کر دیا گیا۔استعفوں کی منظوری وزارت داخلہ کے خط نمبر 8/34/2025-NCCIA کے تحت دی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارڈویئر انجینئر محمد عثمان بھی مستعفی استعفی منظور۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد شعیب ریاض کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ مجید کا تبادلہ فرینسک ایجنسی میں کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button