ڈکی بھائی کے 100دن جیل میں،9کروڑ رشوت،کھل کر چھترول،یوٹیوبر پھوٹ کر رودیئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کےسپیشل)پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے نیشنل کرائم ایجنسی کیخلاف خاموشی توڈی ہے۔
ساڑھے3مہینے کے بعد اپنا وی لاگ میں یوٹیوبر ڈھکی بھائی نے گرفتاری اور پھر رہائی کیلئے نیشنل کرائم ایجنسی کے افسروں کی جانب سے9کروڑ روپے رشوت لے کر ریلیف دینے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
ڈکی بھائی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی تحویل کے دوران انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ڈکی بھائی یشنل کرائم ایجنسی کے افسروں کے ظلم کیخلاف اپنے وی لاگ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رودیئے۔ڈکی بھائی نےیہ بھی کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کےافسروں نے مجھ سے رشوت لی ان لوگوں نے مجھے ریلیف دینے کا وعدہ کیا لیکن مجھے ریلیف بھی نہیں دیا گیا،تفتیش پرمیرٹ کے بعد میری رہائی ہوئی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوبر پر جوااپلیکیشن کی پروموشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ڈکی بھائی کو ساڑھے تین مہینے تک جیل میں بند رکھ کر تفتیش کی گئی لیکن جرم ثابت نہیں ہو سکا،ڈکی بھائی کا ساڑھے تین مہینے بعد وی لاگ اپ لوڈ ہوتی ہی چھا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے ویوز لاکھوں میں چلے گئے۔ڈکی بھائی کے انکشافات پر انکے مداحوں نے نیشنل کرائم ایجنسی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



