ڈکی بھائی سے رشوت بٹورنے والے افسر کہاں ہیں؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میںسائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے 6افسروں کا مزید 3دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے.ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت 6افسروں کو3 دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری میں پیش کیا۔ایف آئی اے نے استدعا کی کہ تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے. سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ یہ وائٹ کالر کرائم ہے  متاثرین کون کون ہیں؟ معلومات حاصل کرنی ہے ملزموں سے چار کروڑ اٹھاون لاکھ برآمد ہو چکے ہیں. اس لئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے.

مزید خبریں

Back to top button