اے ٹی ایم مشین خود آپ کے پاس آئے گی،دبئی میں موبائل اے ٹی ایم کی سہولت متعارف

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)دبئی میں اب صارفین اپنی موجودہ جگہ پر موبائل اے ٹی ایم (Mobile ATM) منگوائیں اور براہِ راست رقم نکال سکیں گے، جس سے نقدی کی دستیابی اور بینکنگ کی سہولت میں بڑی آسانی پیدا ہو گئی ہے۔
صارفین اپنی لوکیشن کے مطابق موبائل اے ٹی ایم بک کر سکتے ہیں۔اے ٹی ایم گاڑی یا ڈیوائس صارفین کی منتخب جگہ پر پہنچتی ہے، جہاں سے فوری نقد رقم حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ سہولت ایونٹس، کاروباری اجتماعات یا ہنگامی حالات میں خاص طور پر مفید ہے۔موبائل اے ٹی ایم سروس آن لائن ایپ یا کال کے ذریعے دستیاب ہے، جس سے کسی بھی وقت رقم نکالنا آسان ہو گیا ہے۔
بینک برانچ یا روایتی اے ٹی ایم تک جانے کی ضرورت ختم۔بھیڑ بھاڑ یا لمبی قطار سے بچاؤ۔ہنگامی یا غیر متوقع مالی ضروریات کے لیے فوری حل۔دبئی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بینکنگ کا نیا تجربہ۔



