اوکاڑہ:دبئی پلٹ نوجوان کی پراسرار موت،تحقیقات شروع

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ اےڈویژن کی حدود اقبال نگر میں دبئی پلٹ نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد، معاملہ خودکشی ہے یا کچھ اور مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ایے ڈویژن کی حدود اقبال نگر میں پیش آیا۔
پولیس نے ڈیڈ باڈی اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس نے30سالہ ظفر کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے دو ماہ بعد ظفر اقبال دبئی سے واپس آیا تھا پولیس مختلف پہلوؤں سے واقع کی تحقیقات کر رہی ہے ڈی ایس پی سٹی سید تقی عباس شاہ کے مطابق جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔



