دبئی کے پام جمیرا میں ڈرون حملہ ، 4 افراد زخمی

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی کے علاقے Palm Jumeirah میں ایک عمارت پر ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میڈیا آفس کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔



