تم نے10مرلہ پلاٹ دوسری بیوی کے کہنے پر بیچا!ڈی ایس پی کے ہاتھوں پہلی اہلیہ اوربیٹی کے قتل کیوجہ سامنے آگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈی ایس پی عثمان حیدرکے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی وجہ سامنے آگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدرنے10مرلہ پلاٹ کی خاطر دونوں کو قتل کیا،ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔عثمان حیدرنے پہلی بیوی کے نام 10مرلہ پلاٹ خریدرکھاتھا۔ملزم نے پلاٹ واپس لےکر فروخت کیا اور رقم استعمال کرلی،پلاٹ فروخت کرنے پرمقتولہ اورڈی ایس پی کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔مقتولہ نے الزام لگایا کہ عثمان حیدرنے دوسری بیوی کے کہنےپر پلاٹ واپس لیاہے۔پلاٹ کی رقم بھائی کی شادی کیلئے استعمال کی تھی،پلاٹ پرجھگڑا طول پکڑگیا اور ملزم نے چھریوں کے وار سےبیوی کو قتل کردیاپولیس نے آلہ قتل برآمدکرلیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button