زخمی ڈی ایس پی پارس بکرانی کے علاج کے لیے خصوصی ڈاکٹر سکھر پہنچ گئیں

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اس وقت ضیاء الدین اسپتال سکھر میں زیرِ علاج ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم، جس میں ڈاکٹر فضا جعفری شامل ہیں، ضلع کونسل سکھر کی فراہم کردہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سکھر پہنچ گئی ہے۔
چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی فراہم کردہ ایئر ایمبولینس سکھر ایئرپورٹ پر پہنچ چکی ہے، جس کے ذریعے کراچی سے ڈاکٹر فضا جعفری سکھر پہنچی ہیں۔ ڈاکٹر فضا جعفری زخمی ڈی ایس پی کا فوری معائنہ کریں گی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق، ڈاکٹر فضا کے معائنے اور علاج کے بعد ڈی ایس پی پارس بکرانی کو اسی ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں مزید خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



