مٹھی:قتل کیس میں مطلوب سابق ایس ایچ او ڈیپلو حسین بخش راجڑ کی عارضی ضمانت منظور

مٹھی(رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ایڈیشنل سیشن جج ون مٹھی کی عدالت نے سابق ایس ایچ او ڈیپلو حسین بخش راجڑ کی عارضی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے سابق ایس ایچ او کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کر لی، ضمانت کی تاریخ یکم دسمبر مقرر کر دی گئی۔
خیال رہے کہ سابق ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کے خلاف علی بندر روڈ پر نوجوان رمضان کھوسو کو قتل کرنے کے الزام میں ڈیپلو تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں مسلسل مفرور رہنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ حیدر آباد سے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے مٹھی کی عدالت سے عارضی ضمانت حاصل کر لی ہے۔



