قتل کیس میں معطل انسپکٹر حسین بخش راجڑ ڈی ایس پی بن گئے

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) قتل کیس میں معطل انسپکٹر ڈی ایس پی بن گئے۔محکمہ پولیس سندھ نے ڈیپلو کے قریب قتل ہونے والے رمضان کھوسو کے کیس میں ہٹائے گئے ایس ایچ او حسین بخش راجڑ کو گرفتار کرنے کے بجائے ڈی ایس پی بنا دیا ہے۔24 نومبر کو سندھ بھر میں ڈی ایس پیز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، حسین راجڑ کو 15 ویں نمبر پر ڈی ایس پی بنایا گیا۔
رمضان کھوسو کے ورثاء اور تھر کے مکینوں نے قتل کیس میں ہٹائے گئے ایس ایچ او کی بطور ڈی ایس پی تعیناتی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس فعل کو انصاف کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا۔
سیاسی و سماجی جماعتوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہٹائے گئے انسپکٹر کو گرفتار کیا جائے اور تحقیقات مکمل ہونے تک اسے تمام سہولیات اور مراعات سے دور رکھا جائے۔



