سابق ڈی ایس پی کے ہاتھوں قتل ماں بیٹی کی قبرکشائی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت،مقتولین کی قبر کشائی کردی گئی،لاشوں کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے۔پولیس نے ری پوسٹ مارٹم کے لیے جسمانی نمونے بھی بھجوا دیے، پولیس نے لاشیں ملنے کے بعد بیوی اور بیٹی کو لاوارث سمجھ کر سپرد خاک کر دیا تھا۔ملزم عثمان حیدر کے انکشاف پر معلوم ہوا تھا کہ اس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کر کے کن علاقوں میں پھینکا تھا۔برکی پولیس نے مقتولہ کی بہن تہمینہ شوکت کو 302 کی دفعات ایزاد کر کے مقدمے کا مدعی بنا دیا ہے۔مقدمے کی مدعیہ کی خواہش پر ڈیڈ باڈی اس کے حوالے کر دی ہے،مدعی مقدمہ تیمینہ شوکت ڈیڈ باڈی کو اوچ شریف میں تدفین کرے گی۔



