ماتلی پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ڈیلر گرفتار

ماتلی (رپورٹ محمد راحیم گدی جانو ڈاٹ پی کے )ماتلی: پولیس کے ہاتھ بڑی کامیابی، شہر میں منشیات کا خطرناک نیٹ ورک بے نقاب۔

ماتلی اور تعلقہ ٹنڈو محمد خان میں منشیات کے ایک بڑے اور خطرناک نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے، ایس ایچ او ماتلی محمود احمد خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے پندرہ روزہ مخبروں کے ذریعے نگرانی کے بعد عبدالرزاق عرف پوڑھو دیشی منگنہار کو گرفتار کر لیا، جو شہر میں آئس اور چرس کا مرکزی ڈیلر تھا، پولیس کے مطابق ملزم سے 1800 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی ایس ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے ملزم کے اڈے پر چھاپہ مارا لیکن ملزم نے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، سونا نگر کا رہائشی یہ شخص پہلے چرس کے دھندے میں ملوث تھا اور بعد میں آئس کا بڑا ڈیلر بن گیا، معلومات کے مطابق عبدالرزاق کوٹری، ٹنڈو محمد خان اور بدین سے آئس لا کر فروخت کرتا تھا، سونا نگر کی حدود میں پھلیلی نہر کے قریب اس کا اڈہ بھی موجود تھا جہاں نہ صرف چرس اور آئس فروخت کی جاتی تھی بلکہ نشہ کرنے والے افراد کو نقد رقم لے کر نشہ فراہم کرنے کی سہولت بھی دی جاتی تھی، ملزم ماتلی شہر کے مختلف محلوں میں بھی منشیات کی سپلائی کرتا تھا، ماتلی کے شہری و سماجی حلقوں نے ضلع بدین اور ضلع ٹنڈو محمد خان کے ایس پیز سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او ماتلی محمود احمد خان کی قیادت میں مشترکہ پولیس ٹیم تشکیل دے کر علاقے کو منشیات کے گڑھ میں تبدیل کرنے والے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن شروع کرے، اطلاعات کے مطابق علاقے میں آئس، وھسکی، مینپڑی اور سفینہ گٹکا سمیت دیگر مضر صحت مصنوعات شہری و دیہی علاقوں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button