وزیرآباد: پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) نالہ پلکھو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش و متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا تھانہ سٹی وزیر آباد کی ٹیم نے نالہ پلکھو وزیرآباد اندرون جی ٹی روڈ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ملزمان اللہ والا چوک کی جانب اندرون جی ٹی روڈ سے فرار ہو رہے تھے پولیس نے تعاقب کیا تیز رفتار موٹر سائیکل لڑکھرائی اور لکڑ والا پل کے قریب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی پولیس ٹیم جب موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ ایک ملزم زخمی حالت میں سڑک کنارے پول کے قریب گرا ہوا ہے اور اس کی ٹانگ ٹوٹ چکی تھی جبکہ اس کے ہمراہ سوار دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے موقع سے فرار ہو گیا ملزم کی شناخت توصیف المعروف ٹشو بٹ کے نام سے ہوئی جو  وزیرآباد کے علاقہ نظام آباد کا رہائشی ہے اور منشیات فروش و بدنام زمانہ عادی مجرم ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے برامد ہونے والی موٹر سائیکل بھی تھانہ تتلے عالی سے مسروقہ تھی ملزم کے خلاف پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button