اوکاڑہ،منشیات فروش کوعمر قید اور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے ) ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس کی عدالت نے منشیات فروش شاہد جمیل عرف بلا غوری سکنہ محلہ مقصود آباد حجرہ شاہ مقیم کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی بتایا گیا ہے کہ 30 جولائی 2024 کو پولیس نے ملزم کو قصور دیپالپور روڈ نزد پاکستانی پل سے گرفتار کیا تھا اس کے قبضہ سے دس کلو 355 گرام چرس برآمد ہوئی تھی تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کی



