سرگودھا:منشیات فروش کو9سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

سرگودھا: (نامہ نگار)منشیات فروش کو9سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزاسنادی گئی۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت ایک معاشرتی ناسور اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ منشیات فروشی کے ایک اہم مقدمہ 338/24 کا فیصلہ سناتے ہوئے معزز عدالت نے ایک مجرم کو سنگین سزا سنا دی۔پولیس کی ٹھوس شواہد پر مبنی کارروائی مجرم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جو علاقے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مجرم کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کو یقینی بنایا.

مزید خبریں

Back to top button