بدین: منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی، متعدد گرفتاریاں

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے حکم پر بدین ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وہنائی شریف کی موری کے قریب بدنام آئس ڈیلر صدیق دل کے منشیات کے اڈے پر ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر سرہندی اور سی آئی اے انچارج گل حسن لغاری کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا، جہاں سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور سوزوکی کار (BMF-084) برآمد کی گئی۔ منشیات فروش صدیق دل محمد دل کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان محرم دل، عمر دل اور حنیف دل موقع سے فرار ہو گئے بدین پولیس نے گرفتار ملزمان کو ماڈل تھانہ بدین کے لاک اپ میں منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ایس ایچ او کڈھن قادر سرکی نے کارروائی کرتے ہوئے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے بھٹی مالک کریم بخش نوتیار کو گرفتار کر لیا دوسری جانب کھوروہ، گولاڑچی، کڑیو گنور اور تلہار میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7900 سفینہ گٹکا، 310 لیٹر شراب اور 10 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ادھر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس بھی ہوا، جس میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



