کراچی، انمول عرف پنکی کے بعد ایک اور منشیات فروش نرگس عرف ملکہ گرفتار، 35 کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کے بعد ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کر لیا۔
قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی اور منشیات فروش نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا جو پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمہ ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ نرگس عرف ملکہ سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی 35 کلو 265 گرام چرس برآمد کی، ملزمہ اندرون سندھ سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی۔



