اوکاڑہ میں منشیات فروش گرفتار،11کلو چرس برآمد

اوکاڑہ(جانوڈاٹ پی کے)اوکاڑہ تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 11 کلو چرس برآمد کر لی ملزم عابد کو پھاٹک 6/1AL سے حراست میں لیا گیا پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی



