بدین پولیس کا کریک ڈاؤن،منشیات اورچوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزمان گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ کام/پی کے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے بدین سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ بدین پریس کلب کے جنرل سکریٹری عبدالشکور میمن کی چوری شدہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل برآمد کرلی اور شہید فاضل راہو کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم عبدالغنی جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 700 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں تھانہ کڑیو گھنور کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم بہادر علی راھموں کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 530 دیسی گھٹکے برآمد کر لیے دوسری طرف ہیں ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر شمس الدین کھوکھر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ پھلکارا روڈ پہ واقع نظامانی کیٹل فارم سے چوری ہونے والی بھینس ناکابندی کرکہ برآمد کرلی ہے ایس اور ایک گھٹکہ فروش ملزم دلشاد علی شیخ کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 535 سفینا اور سلام ساشے برآمد کر لیے ہیں انچارج پولیس پوسٹ ترائی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم مولا بخش کوریجو کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 250 گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں



