پاک بحریہ نے انسدادِمنشیات آپریشن میں30لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز یَمامہ نے انسدادِمنشیات آپریشن کے دوران30لاکھ ڈالر مالیت کی ڈیڑھ ہزار کلوگرام حشیش ضبط کرلی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی مشترکہ اور ہم آہنگ سیکیورٹی اقدامات میں بھی بھرپورکردار ادا کرتی ہے، ایسے اقدامات خطے میں محفوظ اورمستحکم بحری ماحول کےقیام میں معاون ثابت ہوتے ہیں، اسی تسلسل میں کی گئی کارروائی کے دوران 30 لاکھ ڈالر مالیت کی پندرہ سو کلوگرام حشیش ضبط کی گئی۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ باقاعدگی سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پروٹوکولز مشنز سرانجام دیتی ہے اور سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے پرعزم ہے۔



