ویڈیو سکینڈل،ایم ایس لیڈی ولنگڈن،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ،ویمن میڈیکل آفیسر،5پی جی آرزمعطل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لیڈی ولنگڈن  ہسپتال ویڈیو کیس،ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل،وویمن میڈیکل آفیسر اور 5 پی جی آرز معطل،ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت،2نرسز اور ایک کارکن بھی معطل۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر کے ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ صحت کی طرف سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عظمی کو بھی سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈ یکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔وویمن میڈیکل آفیسراقراحفیظ کو بھی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔چارج نرس اقرازاہد،فوزیہ رشید اور سٹاف حسیب الرؤف بھی معطل، محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں دوران آپریشن مبینہ طورپرمریضوں کی ویڈیو بنا کر شیئر کی گئی تھی۔سی ایم کمپلینٹ سیل کے ا یکشن لینے پر گزشتہ روز بھی 4لیڈی ڈاکٹروں کو معطل کیاگیا تھا۔

 

مزید خبریں

Back to top button