پاکستان کے خلاف خلیجی ملک کی خطرناک سازش بے نقاب

​کابل/اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی فضائیہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے اس تزویراتی مرکز کو پیوندِ خاک کر دیا ہے جہاں اسرائیل اور بھارت کے تعاون سے ڈرون تیار کر کے پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا رہے تھے۔ سنسنی خیز انکشافات کے مطابق، کابل میں جس جگہ کو افغان طالبان "میڈیکل سینٹر” قرار دے رہے تھے، وہ دراصل نیٹو کا سابقہ ہیڈ کوارٹر تھا جسے اب جدید ڈرون اسمبلی پلانٹ اور اسلحہ ڈپو میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کی اس کاری ضرب میں اسرائیلی اور بھارتی ٹیکنیکل ماہرین کے مارے جانے کی اطلاعات نے صیہونی لابی اور یورپی یونین میں کھلبلی مچا دی ہے، یہی وجہ ہے کہ یورپی وفد فوراً کابل پہنچا تاکہ پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

​سب سے چونکا دینے والا انکشاف ایک حساس ادارے کی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک "خلیجی ملک” پاکستان کے خلاف افغان طالبان کو جدید ڈرونز اور مالی مدد فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ اگرچہ فی الحال عید کے احترام میں 24 مارچ تک سیز فائر ہوا ہے، لیکن پاکستان نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر اس دوران دراندازی کی ذرا سی بھی کوشش کی گئی تو جواب پہلے سے کہیں زیادہ ہولناک ہوگا۔ پاکستان اب اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ان تمام بیرونی سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا جو ملک کے ایٹمی وجود کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں۔

 مکمل تفصیلات کے لیے شکیل ملک کا وی لاگ یہاں ملاحظہ کریں:

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button