کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی تنصیبات پر ڈرون حملے

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی تنصیبات پر ڈرون حملے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔

کویتی وزارت دفاع کا ریفائنریز کے آپریشنل یونٹس کو نشانہ بنایا گیا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں فضائی حدود میں 18 ڈرونز کا سراغ لگایا گیا ہے، دفاعی نظام نے 13 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے تصدیق کی کہ تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے تاکہ عملے کی حفاظت اور ریفائنریز کی سیکیورٹی برقرار رہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفا میں آئل ریفائنری پر ایران نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا کے صنعتی علاقے میں میزائل گرنے سے دھماکے ہوئے اور آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

حکام نے گرڈ اسٹیشن کو ہونے والے نقصان کی تصدیق کردی۔

حکام نے بتایا ریفائنری کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا تاہم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران اسرائیل کےمختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button