ایران کا ہولناک وار:سی آئی اے ہیڈ کوارٹر تباہ،پاکستان پر اسرائیلی ڈرون حملہ!

تہران/ریاض/اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں سنسنی خیز موڑ آگیا ہے۔ سینئر صحافی شکیل ملک نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے دبئی میں سی آئی اے (CIA) کے ریجنل ہیڈ کوارٹر پر بڑا حملہ کر کے 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ریاض اور بحرین میں بھی امریکی خفیہ دفاتر اور بحری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاک افغان بارڈر پر بھی صورتحال گمبھیر ہے، جہاں دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت نے یہ ڈرونز اسرائیل سے لے کر دہشت گردوں کو فراہم کیے۔ جواب میں پاک فوج نے ‘آپریشن غضب الحق’ کے تحت بگرام ایئر بیس میں امریکی اسلحے کے گوداموں کو اڑا دیا ہے۔
عالمی سطح پر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہو چکے ہیں، جس کے بعد نیتن یاہو نے انہیں بھی نشانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ روس اور چین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کشیدگی تیسری عالمی جنگ اور ایٹمی تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس سنگین صورتحال کی مکمل رپورٹ سینئر صحافی شکیل ملک کے اس وی لاگ میں دیکھئے




