سرگودھا،100 سے زائد کتب کے مصنف ڈاکٹر ہارون رشید تبسم انتقال کرگئے

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)100سے زائد کتب کے مصنف، معروف استاد اور سرگودھا کی پہچان ڈاکٹر ہارون رشید تبسم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

 ڈاکٹر ہارون رشید تبسم کو ایک ہفتہ قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جس کے بعد انہیں پہلے ختمِ نبوت ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا۔ طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں مبارک ہسپتال سرگودھا اور بعد ازاں لاہور کے اتفاق ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم علم و ادب کے درخشاں ستارے تھے، جنہوں نے تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی 100 سے زائد کتب علمی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ تعلیمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

مزید خبریں

Back to top button