پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لازمی قرار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لازمی قرار۔23فروری2026سے اساتذہ کے لیے بلیک گاؤن پہننا ضروری ہوگا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا اساتذہ کے لیے نیا اسٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ ہوگیا ہے۔ مرد اساتذہ کے لیے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ، خواتین کے لیے باوقار لباس کی ہدایت۔تدریسی اوقات میں بلیک گاؤن پہننا لازمی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔ڈریس کوڈ کا اطلاق صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں پر ہوگا



