بدین: ڈاکٹر عبداللہ سومرو کی چھٹی برسی پر سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام / پی کے)بدین شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبداللہ سومرو کی چھٹی برسی انڈس میرج ہال بدین میں منائی گئی جس میں سندھ کے مختلف اضلاع اور ضلع بدین سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے تاج محمد ملاح نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ سومرو ایک سیاسی و سماجی شخصیت تھے اور ان کے چاہنے والوں کا ایک بڑا حلقہ تھا جس کی وجہ سے سندھ بھر سے لوگ ان کی چھٹی برسی میں شرکت کرکے انہیں یاد کرتے ہیں۔ سابق ایم این اے عبدالواحد سومرو نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ سومرو ایک ایسی شخصیت تھے جن کی یاد ہمیشہ ہماری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔ ہمہ جہت شخصیت ہونے کی وجہ سے ان کے پیروکاروں کا ایک بڑا حلقہ تھا۔ وہ سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہتے تھے۔ ان کا انتقال نہ صرف سومرو برادری بلکہ پورے سندھ کا نقصان ہے۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ سومرو نے جو کام کیا ہے وہ عوام میں یاد کی طرح زندہ رہے گا۔ تقریب سے خان بہادر مولا بخش سومرو صدیق سومرو اعجاز سومرو امیر حسین پنہور ڈاکٹر غوث بخش سومرو ڈاکٹر نواز بھوت ڈاکٹر علیم پنہور ارسلان سومرو ہارون گوپانگ، شوکت میمن، ڈاکٹر عزیز میمن اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب سے قبل ڈاکٹر عبداللہ سومرو کی زندگی پر مبنی تاریخی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی

مزید خبریں

Back to top button