ڈی پی او اوکاڑہ کی دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونیوالے زیرِ علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں /جانو ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے دورانِ ڈیوٹی زخمی اور مختلف حادثات میں متاثر ہونے والے زیرِ علاج پولیس اہلکاروں کی خصوصی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جاری طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے زخمی اہلکاروں کے طبی مسائل سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے اور انچارج ویلفیئر برانچ کو ہدایت کی کہ بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مسلسل فالو اپ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کی مکمل صحت یابی تک تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی پی او نے متعلقہ میڈیکل اسٹاف کو بھی ہدایت کی کہ علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔

آخر میں انہوں نے زخمی اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو مکمل تعاون اور ہر ممکن سرپرستی کی یقین دہانی کروائی۔

مزید خبریں

Back to top button