ڈی پی او سرگودھا کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی جانب سے فرائض منصبی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران 10 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے اس موقع پر کہا کہ اچھی کارکردگی پر انعام دینا ایک مثبت اور اچھی روایت ہے جس سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور اہلکار مزید محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی آئندہ بھی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر انعامات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ فورس کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button