تاجر برادری کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، پولیس اس مقصد کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے، ڈی پی او اوکاڑہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ ملک صورتحال کے پیش نظر امن و امان کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا گیاڈی پی او اوکاڑہ نے تاجروں کو فول پروف سیکیورٹی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مارکیٹوں میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ تاجر برادری کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اوکاڑہ پولیس اس مقصد کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے

مزید خبریں

Back to top button