پاکستانیوں کو مبارک ہو!گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،کھالوں کی برآمد کھل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کو مبارک ہو،گدھوں کی کھالوں کی برآمد کھُل گئی ۔پاکستان سے بڑی تعداد میں گدھوں کی کھالیں چین سمگل کی جاتی تھیں جس کے باعث حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی باقاعدہ برآمد کی اجازت دی تھی۔وفاقی حکومت نےگدھوں کی کھالوں کی برآمد  پر  پابندی اٹھالی ہے۔وفاقی وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور  پر برآمد کی اجازت  دے دی گئی ہے۔

گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر2015پرعائدپابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔ای سی سی نے3ستمبر 2015کوگدھوں کی کھالوں کی برآمد  پر پابندی عائد کی تھی۔رواں سال جون میں سامنے آنی والی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button