ایران امریکہ جنگ ختم ؟ تیل کی قیمتوں میں کمی

کراچی/واشنگٹن (نیوز ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ میں جاری خونی کشیدگی اب ایک اہم موڑ پر آ گئی ہے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر یہ اعتراف کر لیا ہے کہ وہ اس جنگ کو جلد مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ سینیئر صحافی امداد سومرو کے مطابق، ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے گیارہویں روز ہی امریکی انتظامیہ کی حکمتِ عملی لڑکھڑانے لگی ہے، جس کے بعد ٹرمپ اب جنگ کے خاتمے اور تیل کی پابندیوں میں نرمی کے اشارے دے رہے ہیں۔ٹرمپ نے ایران میں ریجیم چینج یا جوہری تنصیبات پر قبضے کا جو خواب دیکھا تھا، وہ شرمندہِ تعبیر نہیں ہو سکا۔ ایران نہ صرف اپنی جوہری صلاحیت کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے بلکہ خلیجی ممالک میں امریکی ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا کر امریکی دفاعی حصار کو بے نقاب کر رہا ہے۔ ٹرمپ کا "جنگ ختم کرنے” کا اعلان دراصل ان کے اپنے مقاصد میں ناکامی کا اعتراف ہے۔

پاکستان کے لیے ایک خوش آئند خبر یہ ہے کہ 25 کروڑ لیٹر پیٹرول کی بڑی کھیپ کراچی کی پورٹ قاسم پر پہنچ چکی ہے، جس سے ملک میں پیٹرول کے فوری بحران کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔

اس سنسنی خیز اور تفصیلی تجزیے کو دیکھنے کے لیے امداد سومرو کا پروگرام اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button