امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسپین ایران پر حملوں کے معاملے میں امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا، جس کے باعث امریکا نے اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسپین نے امریکی فوج کو ایران پر حملوں سے متعلق مشنز کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد امریکا نے اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب اسپین کا موقف ہے کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین پر مشترکہ فوجی اڈے فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button