ٹرمپ کی امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت کردی۔
مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی شہری ایران چھوڑ دیں تو یہ برا خیال نہیں ہے۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ انہوں نے امریکی اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت دی ہے، ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’میرا خیال ہے کہ انہیں نکل جانا چاہیے‘۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والی ہلاکتوں کی درست تعداد ابھی نہیں بتائی گئی، کسی نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی کسی نے زیادہ بتائی، جلد معلوم ہوجائے گی، غالباً ہم اگلے 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی درست تعداد کا پتا لگا لیں گے۔
ایرانی مظاہرین کے لیے مدد آرہی ہے کا مطلب بتانے کے سوال پر ٹرمپ نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کو خود ہی اس کا مطلب سمجھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکساتے ہوئے کہاکہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام یاد رکھیں، انہیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑے



