امریکی صدرٹرمپ نےحماس کاغزہ منصوبہ ’’زبردست‘‘قرار دیدیا

امن عمل کا حصہ بننے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں،مذاکرات کا نتیجہ دوچار دن میں آجائے گا

واشنگٹن(jano.pk)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ منصوبے میں کچھ تبدیلیاں ہوجائیں یہ بھی ممکن ہے، حماس کا منصوبہ زبردست ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حماس کا غزہ منصوبہ بھاگیا انھوں نے اسے حیرت انگیز قرار دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کا منصوبہ زبردست ہے، غزہ منصوبے میں چند تبدیلیاں ہوجائیں یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

امن عمل کا حصہ بننے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں،مذاکرات کا نتیجہ دوچار دن میں آجائے گا

امریکی صدر نے کہا کہ سب متفق ہیں امن منصوبے پر کسی لچک کی ضرورت نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہورہا ہے، 3 ہزار سال پرانا مسئلہ حل ہورہا ہے۔ایسے امن عمل کا حصہ بننے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں، غزہ میں جنگ ہورہی تھی اب مذاکرات ہورہے ہیں۔مذاکرات کا نتیجہ دوچار دن میں آجائے گا، لوگ خوش ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button