حماس تیز ی دکھائے ورنہ ساری شرائط ختم ہوجائینگی،ٹرمپ
امن کےقیام کے انتہائی قریب ہیں،ہمیں اس معاہدے کو آخری شکل دینی ہے۔

نیویارک(jano.pk)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ حماس کےبیان پرمیرا یقین ہےکہ وہ دیرپا امن کے لیے تیار ہیں،حماس تیز ی دکھائے ورنہ ساری شرائط ختم ہوجائینگی،اسرائیل کی عارضی بمباری روکنا قابل ستائش ہے
امن کےقیام کے انتہائی قریب ہیں،ہمیں اس معاہدے کو آخری شکل دینی ہے
ان کا کہنا تھاکہ آج ایک اہم پیشرفت ممکن ہوئی ہے،آج ایک بڑا اورتاریخی دن ہےجس کےنتائج جلد سامنے آئیں گے،اُن ممالک کا شکریہ جنہوں نے یہ سب ممکن بنانے میں مدد کی،ان میں سعودی عرب،قطر،مصر، اردن اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں،سب ایک نکتے پرمتفق تھےکہ یہ جنگ ختم ہو اور امن قائم ہو،دیکھتے ہیں یہ سب کیسےنتیجہ خیز ہوتا ہے،ہم امن کےقیام کے انتہائی قریب ہیں،ہمیں اس معاہدے کو آخری شکل دینی ہے۔



