امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا زیر زمین ایٹمی تجربات کا عندیہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زیر زمین ایٹمی تجربات کا عندیہ دےدیا۔
ایئرفورس ون میں صحافی نےسوال کیا،کیا آپ ایٹمی تجربات کرنےجارہےہیں،ٹرمپ نے جواب دیا،آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا،اگر دوسرے ممالک ایسا کرنے والے ہیں توہم بھی کچھ تجربات کرنے جا رہے ہیں ۔۔
دوسری جانب یوکرین کےصدر زیلنسکی نےکہا ہے کہ روس نےحال ہی میں ایسے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ ایٹمی معاہدے سےنکلنے کی بات کررہے ہیں۔



