پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرے،تجارت کے ذریعے جنگ رکوائی:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(jano.pk)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ تجارت سے روکی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو فون کرکے کہا اگر آپ جنگ کرتے ہیں تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، 24 گھنٹوں میں انہوں نے مجھے کال کرکے بتایا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ دو ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کروں گا، ہم اس بات چیت میں اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں تاہم بھارت آج تک اس سے انکار کرتا آیا ہے۔



