لاڑکانہ: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے کلہاڑی مار کر شوہر زخمی کردیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ رحمت پور کی حدود نظر محلہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی سید بشیر شاہ کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، زخمی شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اک بیٹی کا باپ ہے جبکہ اہلیہ حاملہ ہے مبینہ طور پر اس کی حاملہ اہلیہ پرھ نے غصے میں آ کر کلہاڑی سے وار کیا سر میں چوٹ آنے سے وہ زخمی ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے.



